غلط ہے
یہ کس نے کہا صاحبہ آپ کا مسکرانا غلط ہے
مگر غیر کے ساتھ ہنسنا ،مرا دل جلانا غلط ہے
غلط ہے تری آمد و رفت خوابوں میں ایسا نہیں ہے
ارے دل نشیں تیرا آنا نہیں صرف جانا غلط ہے
تری حالتِ خود فراموش رزقِ بصارت ہے جاناں
ہمیں دیکھتا دیکھ کر تیرا چہرہ چھپانا غلط ہے
تمہارے مذاقِ سخن کے اگرچہ سبھی معترف ہیں
کسی اور شاعر کے اشعار ہم کو سنانا غلط ہے
قمر تم جو گرتے ہوؤں کو سہارا دیے جا رہے ہو
یہ شہرِ عداوت ہے یاں پر گرے کو اٹھانا غلط ہے
قمر آسی
Abraham
08-Jan-2022 11:59 AM
Bahut khub qamar sahsb
Reply
Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI
04-Jan-2022 09:03 PM
Nice
Reply
Nishat Gauhar
04-Jan-2022 08:32 PM
👌
Reply